میں ان تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، عہدیداران، کارکنان، سماجی شخصیات، صحافی و وکلاء برادری، اساتذہ اور ہر مکتبہ فکر کے تمام افراد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری والدہ محترمہ کے جنازے میں شرکت
کی اور ولی باغ آکر ہمارے ساتھ تعزیت کی۔ ملک اور ملک سے باہر ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پیغامات، ٹیلیفون اور سوشل میڈیا کے ذریعے میری والدہ محترمہ کی وفات پر ہمارے غم کو بانٹا اور تعزیت کا اظہار کیا۔ میں ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے گھروں میں میری والدہ محترمہ کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور انکی مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ بلاشبہ والدین دنیا میں سب سے عظیم نعمت ہوتے ہیں اور انکا ہمیشہ کیلئے جدا ہوجانا ایک بہت بڑا صدمہ اور سانحہ ہوتا ہے، آپ سب کی محبتوں اور شفقتوں نے ان لمحات میں ہماری ڈھارس بندھائی اور یہ غم سہنے کا حوصلہ دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ان بابرکت شب و روز کی خاطر اجر عظیم اور میری والدہ ماجدہ کو جنت ميں اعلی درجات عطا فرمائے۔