پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پشاور نے اسفندیار ولی خان کے حق میں ہتک عزت مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے طارق افغان ایڈوکیٹ اور سجید خان آفریدی نے کیس کی پیروی کی۔
اسفند یار کا ہرجانے کا دعویٰ، عدالت کا شوکت یوسفزئی کو 15کروڑ ادا کرنیکا حکم