اے این پی پختونخوا عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام دوستوں کی مشکور ہے جن کے پارلیمانی بورڈ اور پارلیمانی پارٹی نے ہمارے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو سینیٹ کیلئے نامزد کیا، باوجود اس کے کہ مرکزی صدر اے این پی
اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی خان ذہنی طور پر بالکل اس کیلئے تیار نہیں تھے۔ بعد میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی بلوچستان کے اکثریتی رہنماؤں کی مداخلت اور خواہش پر اے این پی پختونخوا کو یہ فیصلہ قبول کرنا پڑا۔ ہم ان تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے مشکور ہیں اور اس سلسلے میں محترم ایمل ولی خان کے کاغذات بھی جمع ہوچکے ہیں۔ اے این پی پختونخوا ایک وضاحت کرتی ہے کہ ہم نے 2024 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے بعد عوام کے حق حکمرانی اور پارلیمان کی بالادستی… More