صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کی نیو نیوز کے پروگرام”نیوز ٹالک” میں یشفین جمال کے ساتھ گفتگو:

بدقسمتی سے انتخابات میں خیبر پختونخوا کو بیلنسنگ ایکٹ کی نظر کردیا گیا ہے
پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کا راستہ روک کر پی ٹی آئی کو راستہ دیا گیا
انتخابات کی شکل میں ریاست کا یہ گندا کھیل نہ پہلی مرتبہ ہوا ہے اور نہ آخری دفعہ ہوگا
یہ 1947 سے چلتا آرہا ہے، اس وقت پختونخوا میں ایک منتخب حکومت کو گرا کر قیوم خان کی حکومت کو لایا گیا تھا
پختونخوا میں امیدواروں سے کروڑوں روپے لیکر ان کو جتوایا گیا ہے
عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاج اب دھاندلی سے بہت اوپر چلا گیا ہے
یہ ایک طویل جدوجہد ہے اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہم جمہوریت سے ختم کر کے رہیں گے
1985 میں اسٹیبلشمنٹ نے سیاستدانوں کا ایک کھیپ تیار کیا گیا جو آج تک سیاست کو بدنام کرتا آرہا ہے
آج ایک نئی کھیپ تیار کردی گئی ہے، یہ کھیپ آئندہ بیس سال تک استعمال اور سیاست کو بدنام کرتے رہیں گے




Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *