پختون قوم کو سپانسرڈ درد دیا جارہا ہے۔ پختون قوم کے خلاف بین الاقوامی قوتیں اور انکے سہولتکار سازشیں کررہے ہیں، یہ سب ہماری سرزمین اور وسائل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ اگر ہم میں شعور اور اتحاد نہیں ہوگا تو انکا مقابلہ کیسے کریں گے؟ کیوں کرم اور پاڑا چنار میں آگ لگی ہے؟ کیا ان علاقوں میں پہلے شیعہ اور سنی نہیں تھے؟ امریکہ کی جنگ میں کرم کے شیعہ اور سنی مر رہے ہیں۔ ہم کو کس نے دشمن بنا دیا ہے۔ قومپرستی اپنے وطن، سرزمین اور قوم سے عقیدت اور عشق ہے۔ میاں افتخار حسین صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی
وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کا پختونوں بارے تضحیک آمیر رویہ /عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا بیان: نوجوانوں کو اشتعال اور تشدد پر آمادہ کرنا دہشت گرد تنظیموں کے لیے کام آسان کرے گی وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا رویہ پشتون نوجوانوں بارے تضحیک آمیز ہے حالیہ احتجاج کے نتیجے میں پختونوں کی پروفائلنگ کی گئی ہے تحریک انصاف پشتون نوجوانوں کو اشتعال اور تشدد کی طرف دھکیل رہی ہے جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت پوری پشتون قوم کو حملہ آور اور جھتہ کہہ رہی ہے دونوں جماعتوں کا رویہ وفاق پرست نہیں ہے،دونوں طرف کا رویہ پشتون نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف لے جائے گا سیاسی جماعت کو تشدد اور شدت پسندی سے اپنے کارکنان کا بچانا چاہیئے جبکہ سٹیٹ اور حکومت کو تدبیر اور صبر سے کام لینا چاہیئے پختونخوا میں پہلے ہی خون اور آگ کی ہولی کھیلی جارہی ہے تحریک انصاف دس سالوں سے فاشسٹ رویوں کو پروان چڑھا رہی ہے انکے رویوں کی وجہ سے سیاست میں منافرت اور تقسیم خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے سیاست میں راستے تلاش کرنے پڑتے ہیں مگر تحریک انصاف کی سیاست عوام اور وفاق کے بجائے صرف ایک شخصیت کے گرد گھومتی ہے سیاست پر پابندیاں نہیں ہونی چاہیئے مگر سیاسی جماعتوں کو بھی ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھنا ہوگا احتجاج کے ردعمل میں قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے حوالے سے حکومتی اعلان قابل افسوس ہے اگر کسی کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہے تو اسلام آباد سے انکی بیدخلی قانونی، اخلاقی اور سفارتی اصولوں کے خلاف ہے عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے امن و امان کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے بدامنی کی وجہ سے صوبے میں روزگار کا شدید فقدان ہے، بے روزگار نوجوان شرپسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں وفاقی حکومت پختونخوا میں نوجوانوں کے لیےآئی ٹی زون قائم کرے اور انکے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے
د پښتون سټوډنټس فېډرېشن پېښور پوهنتون تر سېوري "غني خان مشاعره او سندريز ماښام". دستورې ته د عوامي نېشنل پارټۍ صوبائي جنرل سېکرټري حسېن شاه يوسفزئي وېنا: #ANP | #PSF
د پښتون سټوډنټس فېډرېشن پېښور پوهنتون تر سېوري "غني خان مشاعره او سندريز ماښام". دستورې ته د عوامي نېشنل پارټۍ صوبائي صدر ميا افتخار حسېن وېنا: #ANP | #PSF
د پښتون سټوډنټس فېډرېشن پېښور پوهنتون تر سېوري "غني خان مشاعره او سندريز ماښام". دستورې ته د عوامي نېشنل پارټۍ صوبائي جنرل سېکرټري حسېن شاه يوسفزئي وېنا کوي. #ANP | #PSF
د پښتون سټوډنټس فېډرېشن پېښور پوهنتون تر سېوري "غني خان مشاعره او سندريز ماښام". د عوامي نېشنل پارټۍ صوبائي صدر ميا افتخار حسېن دستورې ته وېنا کوي. #ANP | #PSF