Peace | Democracy | Development
Edit Content
Peace | Democracy | Development

JOIN
Awami National Party

میاں عاصم شاہ کی شہادت، سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرادیا

چارسدہ میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان میاں عاصم شاہ کے قتل پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے جس نے عوام میں خوف اور بے چینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر ہے لیکن اگر ریاستی ادارے خود شہریوں کے جان کے درپے ہوں تو پھر عوام کہاں جائیں؟

سینیٹر ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات نے اداروں پر عوام کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ انصاف کے نظام کو درست کر کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Share:

مزید خبریں

ANP Official Documents