Peace | Democracy | Development
Edit Content
Peace | Democracy | Development

JOIN
Awami National Party

عوامی نیشنل پارٹی کا سردار اختر مینگل اور میر کبیر محمد شاہی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے صدر سردار اختر جان مینگل اور نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کبیر محمد شاہی کے قافلے پر ہونے والے ٹارگٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ سیاسی مکالمے، جمہوری آزادی اور پاکستان کے مظلوم عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے کہ دونوں رہنما اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ پارٹی ان مشکل لمحات میں سردار اختر مینگل، کبیر محمد شاہی، ان کے خاندانوں، نیشنل پارٹی، بی این پی اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوامی رہنماؤں کو دبانے کے لیے دہشت گردی اور بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ایسے اقدامات نہ تو عوامی تحریکوں کو کچل سکے ہیں اور نہ ہی عوام کے نمائندوں کو خوف زدہ کر سکے ہیں۔ سردار اختر مینگل کی اپنے عوام کے حقوق کے لیے زندگی بھر کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ سچ اور انصاف کی طاقت ہمیشہ دہشت گردی اور جبر پر غالب رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس کٹھن وقت میں نیشنل پارٹی اور بی این پی کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ انتہاپسندی اور تشدد کی قوتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ یہ قوتیں وفاق، جمہوری طرزِ سیاست اور صوبوں کے حقوق کے لیے خطرہ ہیں۔ وسائل پر اختیار اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ایک جائز اور آئینی جدوجہد ہے، جسے کسی بھی جبر اور دہشت گردی سے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

Share:

مزید خبریں

ANP Official Documents