نوشہرہ: بانڈہ شیخ اسماعیل خیل میں شرف الدین ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ، عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل و نامزد امیدوار پی کے 89 میاں افتخار حسین اور نامزد امیدوار این اے 34
میاں بابر شاہ کاکاخیل نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحصیل صدر حاجی زر علی، عباس خان غازی، نعیم قادر،نجم الزمان ایڈووکیٹ، روز علی، ایران باچا، حسن جان اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔