پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے دوران تمام سرگرمیاں معطل رہیں گے اور عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائی جائیگی۔ مرکزی تنظیم کی ہدایت پر اے این پی خیبرپختونخوا کرونا وبا کی وجہ سے امسال بھی عید سادگی سے منائیگی۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عہدیداران اپنے حجروں میں کسی قسم کی سرگرمی سے گریز کریں اور ہجوم سے بچیں۔ ولی باغ چارسدہ سمیت تمام عہدیداران کے حجروں میں کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ان وبائی حالات میں احتیاط کیجیئے، اپنے گھروالوں کے ساتھ عید منائیں اور کورونا سے بچنے کی بھرپور کوشش کیجئیے۔

انہوں نے کارکنان اور پوری قوم پر زور دیا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ بے احتیاطی سے آپ کا اور آپ کے اردگرد افراد کا بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ عیدالفطر اور رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، نادار اور مستحقین کا خاص خیال رکھیں۔عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ ان لوگوں کو بھی شامل کریں جو استطاعت نہیں رکھتے۔ جتنا ہوسکیں غریب افراد کا خیال رکھئیے تاکہ وہ بھی ہماری اور آپ کی طرح خوشیوں سے بھرپور عید گزار سکیں۔