پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے کرونا وبا کے بعد سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کردیا گیا ہے اور 02جون بروز بدھ صبح 10بجے ضلع مردان کے مرحوم صدر حاجی لطیف الرحمان جبکہ 04جون بروز جمعة المبارک شام 06بجے سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان (مرحومہ) کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد باچاخان مرکز پشاور میں کیا جائیگاجس سے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی، سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین، صوبائی صدر ایمل ولی خان ،سینئر رہنما فریدطوفان اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ اسی طرح اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 14جون بروز پیر سہ پہر 02بجے باچاخان مرکز پشاور میں طلب کیا ہے۔اسی طرح صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 15جون بروز منگل صبح 10بجے جبکہ صوبائی کونسل کا اجلاس 16جون بروز بدھ صبح 10بجے طلب کیا گیا ہے۔ تمام اجلاسوں میں اراکین کو بروقت شرکت کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔