پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبہ بھر میں ملگری علمائے کرام کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے خواہشمند علماء کرام سے 30ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے درخواستیں 30ستمبر تک بذریعہ ای میل [email protected] بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ 30ستمبر کے بعد ملگری علمائے کرام کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

اس موقع پر ا نکا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملگری علمائے کرام کی تنظیمیں انتہائی اہمیت کے حامل اور ضروری ہیں۔