پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ کچھ روز پہلے بلوچستان اسمبلی میں چمن بارڈر بارے تحریک التواء پر صوبائی وزیر انجنیئر زمرک خان اچکزئی اور صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی کے ساتھ کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں جو ختم ہوگئی ہیں۔

تحریک التواء کے بعد میڈیا سے گفتگو پر دونوں معزز اراکین نے ناراضگی کا اظہار کیا اور انکی ناراضگی کیلئے معذرت خواہ ہوں۔ اے این پی کے صوبائی صدر کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی اور تمام معاملات پر اپنے اراکین و رہنماؤں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Subscribe To Our Newsletter

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!