Peace | Democracy | Development
Edit Content
Peace | Democracy | Development

JOIN
Awami National Party

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کی ضلعی قیادت کا شیخ جانزادہ صاحب کے حجرے میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کی ضلعی قیادت کا شیخ جانزادہ صاحب کے حجرے میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مولانا خان زیب شہید کی المناک شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل سے مشاورت کی گئی۔ شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں 23 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے امن لانگ مارچ، جس پر تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی صدور کی مشاورت سے اتفاق ہو چکا ہے، اس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

باجوڑ میں جاری غیر اعلانیہ آپریشن کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال، اور باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے جرگے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں حکمت اللہ ماموند،، عبید کامریڈ ,ڈاکٹر عبد الرحمن نے باجوڑ میں ہونے والے جرگوں میں شرکت اور اس کی پیش رفت سے ضلعی قیادت کو آگاہ کیا، اور جلد ہی

صوبائی قیادت کو مکمل رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

جرگے میں پارٹی کی نمائندگی ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ نصیر خان، ڈپٹی جی ایس ڈاکٹر عبد الرحمن ،سابقہ امیدوار پی کے 19 حکمت اللہ ماموند ،ووڑ ماموند صدر فیض اللہ ماموند ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عبید کامریڈ نے کی تھی۔

اجلاس میں مولانا خان زیب شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ریاستی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر بھی تمام ذمہ داران کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس سے پہلے شہید مولانا خانزیب اور شہید سپاھی شیر زادہ کیلے قرآن خوانی کی گئی اور انکے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دوعا کی گئی،

عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔

عبید سالارزئی اے این پی ضلعی انفارمیشن سیکٹری باجوڑ