جمعة المبارک 11نومبر2011ء
پشاور( پ ر ) عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے آفس انچارج رسول خان
سالار نے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینیٹر حاجی محمد عدیل کی ہدایت پر عوامی
نیشنل پارٹی کے تمام صوبوں کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق صوبہ
پنجاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے الیکشن 13نومبر2011ءکو اسلام آباد میں سرائیکی وحدت
کیلئے 18نومبر کو ملتان میں سندھ کیلئے 20نومبر کو کراچی میں صوبہ خیبر پختونخوا
کیلئے 23نومبر کو پشاور میں جبکہ بلوچستان کیلئے الیکشن 25نومبر 2011ءکو کوئٹہ میں
ہونگے ،مذکورہ بالاتمام انتخابات کی نگرانی مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینیٹر
حاجی محمد عدیل اور ارکان عبدالطیف آفریدی ،رانا گل آفریدی ،نظام الدین کاکڑ،عارف
اطہر اور ندیم قریشی کرینگے،اس سلسلے میں تمام صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین
صاحبان کو واضح ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں جبکہ مرکز کی سطح پر ہونے والے
الیکشن کا اعلان مرکزی الیکشن کمیشن کرے گا ۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خان ؒ مرکز پشاور