مورخہ 31 اگست 2010ء بروز منگل
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کاایک خصوصی اجلاس زیر صدارت میاں مشتاق
احمد باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب
محمد طاہر خان خلیل‘ ضلعی کابینہ اور یونین کونسل صدور اور سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں 03 ستمبر 2010ءکو نشترہال میں شہید میاں راشد حسین کےلئے تعزیتی ریفرنس
کے بارے میں پروگرام ترتیب دیا گیا اور ضلع پشاور کے تمام یونین کونسل سے پارٹی
عہدیدار اور کارکن بھاری تعداد میں شرکت کریں گے۔ اجلاس سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری
اطلاعات ارباب محمد طاہر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے شہیدوں پر فخر
کرتی ہے اور ان شہیدوں نے اپنی دھرتی کےلئے جام شہادت نوش کیا،
پارٹی اس کو حاصل کرنے کےلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اس کو حاصل کر کے رہے گی۔
ارباب طاہر نے کہا کہ پارٹی سیلاب کی تباہ کاریوں اور قوم کی مشکلات کے حل کےلئے دن
رات ایک کر کے محترم اسفندیار ولی خان کی قیادت میں جدوجہد کر رہی ہے اور جس طرح ہم
دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں اسی طرح ان مشکل حالات سے قوم کو نکالے گی۔ ارباب
طاہر نے کہا کہ ہمارے تمام مشکلات کا حل جمہوریت میں ہے اور موجودہ صوبائی اور
مرکزی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو سات لے کر چل رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ
مسائل کی اصل جڑ ماضی میں طویل فوجی آمریت ہے جنہوں نے اپنی آمریت کو دوام بخشنے
کےلئے غیر آئینی اقدامات کئے۔
آخر میں اجلاس سے ضلع پشاور کے صدر میاں مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم
ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کےلئے ہر وقت تیار ہے اور منظم انداز میں کام کر
رہی ہے۔

جاری کردہ

عبدالرحیم
جنرل سیکرٹری ضلع پشاور‘ اے این پی
خیبر پختون خوا