بدھ 19اکتوبر 2011ء
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے ویج ایوارڈ سے متعلق
صحافیوں کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ‘ مرکزی میڈیا سیل
باچاخانؒ مرکز پشاور سے جار ی کئے گئے ایک تہنیتی بیان میں انہوںنے صحافیوں کا حق
جیتنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں
کو مبارکباد بھی پیش کی ‘ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آزادی ¿
صحافت کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے حالات کار بہتر بنانے کے لئے عملی جدوجہد کی ہے
اور صحافیوں کے لئے متعلقہ ایکٹ جب قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تو اس وقت رہبر
تحریک خان عبدالولی خان قائد حزب اختلاف تھے اور اے این پی کو اس پر فخر ہے کہ وہ
اس عمل کا حصہ بنی جس کے نتیجے میں آج صحافیوں کے لئے سپریم کورٹ کافیصلہ آیا ہے ‘
انہوں نے کہاکہ سپر یم کورٹ کے فیصلے سے جہاں صحافی برادری کے حالات کار بہتر ہونگے
وہیں انہیں اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے کے بہتر ین مواقع بھی میسر آئیں گے ‘
انہوں نے صحافیوں کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملک کی صحافی برادری کی جدوجہد
مسلسل کا نتیجہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ صحافی برادری صحت مندانہ اور مثبت
صحافت کے فروغ کےلئے اب زیادہ تندہی سے کام کرے گی ۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچاخانؒ مرکز پشاور