جمعرات 13اکتوبر 2011ء
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اپنے وسائل
پر اپنے اختیار کے بعد اے این پی کی صوبائی حکومت دسمبر میں پن بجلی کے دو منصوبوں
پر کام شروع کرے گی جس سے علاقے میں ترقی کی رفتار میں اضافے کے ساتھ ساتھ بے
روزگاری میں کمی بھی واقع ہو گی ‘ کراچی کی صورتحال پر اپنے مو ¿ قف پر سمجھوتہ
نہیں کرینگے ‘ آئی ڈی پیز کےلئے ملگری ڈاکٹر ان کی خدمات لائق تحسین ہیں ‘ وہ سی
ایم ہاﺅس میں ملگری ڈاکٹر ان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدار ت ملگر ی
ڈاکٹران کے صوبائی صدر ڈاکٹر ثناءاللہ نے کی ‘ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے
صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک ‘مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہاشم بابر ‘ صوبائی
وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین ‘صوبائی وزیر کھیل و ملگری ڈاکٹران کے ایڈوائزر سید
عاقل شاہ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد طاہر خان خلیل ‘
ڈاکٹر حیدر ‘ ملگری ڈاکٹر ان کے صوبائی عہدیدار ‘ رہنما ءاور یونٹ کے صدور بھی
موجود تھے ‘اجلاس سے اپنے خطاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی
خان نے کہا کہ ملگری ڈاکٹران کی تنظیم پارٹی کا اہم حصہ ہے ‘ سیلاب زدگان کی بحالی
میں اس تنظیم کا بہت بڑا کردار ہے ‘ ملگری ڈاکٹران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل
کئے جائیں گے ‘ انہوں نے کہا کہ آج خطہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے ‘ سوات میں حکومت
کی رٹ اور قیام امن کےلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے جو دیر پا ثابت ہوئے ‘عالمی دباﺅ کے
باوجود ہم نے کسی بھی قسم کی ڈکٹیشن لینے کے بجائے اپنے فیصلے خود کئے ‘ دہشت گردی
کے خلاف کل ہمارا جو مو ¿ قف تھا اس عالمی طور پر اسے تسلیم کیا جارہا ہے ‘ انہوں
نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت نے مختصر عرصے میں ہی اپنے انتخابی منشور کو
عملی جامہ پہنایا ‘ صوبے کو اس کی شناخت دلائی ‘ اپنے وسائل پر ا پنے اختیار کا
وعدہ بھی پور ا کر دکھا یا ‘ ہمیں فخر ہے کہ ہمار ے بزرگوں نے جن مقاصد کےلئے
جدوجہد شروع کی قید و بند کی صعوبتیںبرداشت کیں اور بے پنا ہ قربانیا ں دیں وہ
مقاصد پارٹی نے حاصل کرلئے ‘ کالا باغ ڈیم منصوبے کے خاتمے سے پختونخوا اور سندھ کے
عوام کا احساس محرومی ختم ہو ا ہے ‘ انہوں نے کہ افغانستان او ر پاکستان کاامن ایک
دوسرے سے مشروط ہے اس لئے افغانستان اور پاکستان میں قیام امن کے لئے مزید اقدامات
کرنا ہو نگے ‘ عوامی نیشنل پارٹی اپنے اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور
پارٹی کی اصولی جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور