بدھ 12اکتوبر2011ء
پشاور (پ ر )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ اے
این پی حکومت کو بونیر کے عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے اور ان کے مسائل ترجیجی
بنیادوں پرمرحلہ وار حل کئے جائیں گے ‘ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے ا علان
کردہ پیکج کے نتیجے میں بونیر کے مسائل اوروہاں کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ‘
وہ وزیر اعلیٰ اینکسی میں عوامی نیشنل پارٹی بونیر کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ‘
جس میں اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہاشم بابر ‘ صوبائی سینئر نائب صدر
باز محمد خان ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان ‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات اربا ب
محمد طاہر خان خلیل ‘ صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک ‘ صوبائی نائب صدر کریم
بابک ‘ رکن قومی اسمبلی استقبال خان ‘ ارکان صوبائی اسمبلی قیس خان ‘ سید رحیم خان‘
رﺅف خان ‘ اے این پی ضلع بونیر کے رہنما رحیم زادہ خان اور دیگر عہدیداروں اور
کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ اجلاس میں بونیر میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال
‘ ترقیاتی امور اور عوام کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی غور و غوض کیا گیا ‘ بونیر سے
منتخب ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی کی جانب سے ضلع کے لئے پیکج کے
اعلان کو خوش آئند قراردیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پختونخواکا شکریہ ادا کیا ‘ انہوں نے
امید ظاہر کی کہ اس پیکج کے نتیجے میں بونیر کے زیادہ تر مسائل حل ہو جائیں گے ‘ اس
موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب
خٹک نے کہا کہ بونیر اے این پی کا گڑھ ہے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ عوامی نیشنل
پارٹی کے امیدواروں کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجا ہے اس عوامی اعتماد کو عوامی
نیشنل پارٹی کی حکومت نے اپنی پالیسیوں کی وجہ سے مزید تقویت دی ہے جس کا ثبوت
بونیر میں ریکارڈ رکنیت سازی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بونیر کے عوام نے دہشت گردی کے
خاتمہ کےلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور آج عوام کی قربانیوں اور عوامی نیشنل
پارٹی کی صوبائی حکومت کے بروقت فیصلوں کے طفیل علاقے میں امن قائم ہے ‘ انہوں نے
کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود اے این پی کی حکومت نے جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں
گزشتہ 64برسوں میں اس کی مثال نہیں ملتی ‘ یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق اے این پی
میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اور عہدیدار تنظیمی
امور میں گرمجوشی سے حصہ لے رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پختون قوم کی اکثریت
اے این پی کے جھنڈے تلے متحد ہے اور یہی طاقت عوامی نیشنل پارٹی کے روشن مستقبل کی
ضمانت ہے ‘ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی میں 18ویں ترمیم اہم کردا ر ادا کرے
گی جو اے این پی کا کارنامہ ہے ۔
جاری کردہ ۔
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور