پیر10اکتوبر2011ء
پشاور (پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ
ملاکنڈ کے عوام کی قربانیوں اور اے این پی حکومت کے بروقت اور درست اقدامات سے
علاقے میں امن کا قیام ممکن ہوا ‘ ملاکنڈ ایجنسی اور ڈویژن کے عوام کے مسائل ترجیجی
بنیادوں پر حل کئے جار ہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میںبھی جاری رکھا جائے گا ‘ وہ
عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ایجنسی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ‘ جس میں صوبائی نائب
صدر نیک عمل خان ‘ ضلعی صدر عزیز اللہ خان کاکا ‘ جنرل سیکرٹری شعیب خان دیگر
عہدیداروں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ‘ اس موقع پر ملاکنڈ میں رکنیت سازی
کے بعد پارٹی کی یونین کونسل سے لے کر ضلع تک کی تنظیمی سرگرمیوں ‘ ترقیاتی امور
اور عوام کی ضروریات اور مشکلات کے حل کےلئے مختلف تجاویز پر غور و غوض کیا گیا ‘
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے
کہا کہ پارٹی کےلئے تنظیمی ڈھانچہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اگر تنظیم فعال ہو گی
تو پارٹی کا پیغام عوام تک احسن طور پر پہنچ سکے گا ‘ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ
ہیں ‘ اسی لئے ملاکنڈ ایجنسی اور ڈویژن کے کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل
کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ آئند ہ بھی جاری رکھاجائے گا ‘ انہوں نے کہا کہ عوام کو
ریلیف پہنچانے‘ کارکنوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی امور سے متعلق امور کےلئے وزیر
اعلیٰ امیر حید ر خان ہوتی اور عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر وزراءاپنی شبانہ روز
کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو آئند ہ چند دنوں مزید تیز ہو جائیں گی ‘ انہوں نے کہا
کہ ملاکنڈ کے عوام نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑا اور
آئی ڈی پیز بن کر سختیوں کا مقابلہ کیا ملاکنڈ کے عوام کی قربانیوں اور اے این پی
حکومت کے بروقت اور درست فیصلوںسے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور ملاکنڈ میں حکومتی رٹ
قائم کی گئی جہاں اب زندگی کے مختلف مکاتب فکر کے لوگ اپنی اپنی سر گرمیاں جاری
رکھے ہوئے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ملاکنڈ کے عوام عوامی نیشنل پارٹی
کے جھنڈے تلے متحد ہیں جس کا ثبوت رکنیت سازی میں روزافزوں اضافہ اور وہ تنظیمی ہیں
جن میں ہزاروں لوگ شامل ہیں یہی ہمارے کامیاب مستقبل کی نشانی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ
جو عوامی نیشنل پارٹی اور جمہوریت کے خلاف پروپیگنڈ ہ کررہے ہیں انہیں منہ کی کھانی
پڑیگی کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے مختصر وقت میں اپنے قائد اسفندیار ولی خان کی
مدبرانہ اور دلیر قیادت میں انتخابی منشور کو عملی شکل دیدی ہے ‘ اے این پی خالی
خولی نعروں پر نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچاخانؒ مرکزپشاور