کراچی( ) اکتوبر19،2011ء
عوامی نیشنل پارٹی(سندھ) کے صدر وچیئرمین پختون ایکشن کمیٹی(لویہ جرگہ) شاہی سید نے
مردان ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ رینجرز اپنے حصے کا کام کر رہی ہے پولیس بھی
اپنے حصے کا کام تسلی بخش کرے۔ اسڑیٹ کرائم اور روز مرہ کے جرائم پر قابو پانا
پولیس کاکام ہے۔رینجرز کی کارکردگی سے شہر امن و امان میں بہتری کی جانب گامزن ہے
لیکن کراچی میں پائدار امن کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔گذشتہ دنوں لیا ری
میں دستی بم سے حملہ، ناگن چورنگی میں چار افراد کی ہلاکت اور آج گلستان جوہر میں
گاڑی سے بم کی بر آمدگی تشویش ناک ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز بیانات
اور الزامات در الزامات سنجیدہ سیاست کے بجائے خود ساختہ شعبدے بازی ہے۔سیکورٹی
اداروں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیاسی
رہنماؤں کواپنے بیانات میں میانہ روی کو اختیار کرنا ملکی حالات کا تقاضا ہے ۔انھوں
نے مزید کہا کہ عوام خود ساختہ سیاسی مقابلوں کے بجائے کارکردگی کو دیکھیں گے۔ کس
جماعت نے اپنے انتخابی منشور پر عمل در آمد کیا اس کا فیصلہ عوام کریگی۔مملکت
نامساعد اندرونی و بیرونی خطرات اور مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ اندرونی خلفشار کا
فائدہ شر پسند قوتوں کو پہنچے گا۔میڈیا میں آکر سنسنی اور ہیجان خیزی پیدا کرنے کی
فرضی محاذ آرائیوں سے عوام میں سیاسی جماعتوں پر اعتماد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت عوامی نیشنل پارٹی سندھ