مورخہ 08 دسمبر
2009
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور مرکزی ترجمان
سینیٹر زاہد خان نے گزشتہ روز لاہور مون مارکیٹ اور ملتان کینٹ قاسم بیلہ خودکش بم
دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ایسے
اوچھے ہتھکنڈوں اور بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جا
سکتے دہشت گرد اور انتہا پسند ملک و قوم کےلئے ناسور ہے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم
کرنا ہو گا۔
اُنہوں نے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں
دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلئے متحد ہو جائیں۔ اُنہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے
کہ دہشت گردوں کی قیادت اور ٹھکانوں کو ختم کرنے کےلئے مو ¿ثر اقدامات کئے جائیں۔

اُنہوں نے خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی
اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی صحت کامل کےلئے
دعا کی ہے۔

جاری کردہ

سینیٹر زاہد خان
مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات
عوامی نیشنل پارٹی