جمعرات 8ستمبر 2011ء
پشا ور ( پ ر )عوامی نیشنل پارٹی ضلع لوئر دیر کے وفد نے ضلعی آرگنائزر حسین شاہ
خان یوسفزئی کی قیادت میں پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک سے ملاقات کی ‘
اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الد ین خان بھی موجود تھے ‘ وفد
میں مرکزی نائب صدر ظاہر شاہ خان ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ایوب خان ‘ آرگنائزنگ
کمیٹی کے ارکان شیر محمد خان ‘ غلام رشید ‘ غلام رسول ‘ حاجی محمد عمر اور تمام
حلقہ جات کے صدور اور سیکرٹریز شامل تھے ‘ملاقات میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کی
کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ‘وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افراسیاب
خٹک نے کہا کہ پارٹی تنظیم سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ‘ پارٹی ہمارا گھر
اورکارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین منشور کی پابندی کرنا اے
این پی کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے ‘ موجودہ مشکل حالات میں بھی پارٹی نے جو
کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ‘ انہوںنے کہا کہ صوبائی خود
مختاری ‘ این ایف سی ایوارڈ ‘ صوبے کو نام دلا کر پختونوںکی شناخت اور کالاباغ ڈیم
کا مستقل خاتمہ موجودہ حکومت اور پارٹی کی کامیاب پالیسی کا مظہر ہے ‘ سینیٹر
افراسیاب خٹک نے کہا کہ اسفند یار ولی خان کی مدبرانہ سیاست کی وجہ سے موجودہ دہشت
گردی کی فضاءکے باوجود پختونوں کو اپنے وسائل پر اختیار اور دیگر حقوق ملے جبکہ
دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ میں پارٹی کے سینکڑوں شہداءاور شہید ارکان اسمبلی کے
خون کے طفیل امن کی جانب سفر کامیابی سے جاری ہے ‘ دریں اثناءعوامی نیشنل پارٹی کے
صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک سے جنوبی وزیر ستان کے سابق صدر ملک انور ‘ جنرل
سیکرٹری نیاز محمد وزیر ‘ ایاز وزیر ‘ عزیز اللہ اور رحمت اللہ پر مشتمل وفد نے زیر
قیادت نثار وزیر ملاقات کی اور تنظیمی امور سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی ‘
صوبائی صدر نے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ‘ دوسری جانب عوامی نیشنل
پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی صدر عزیز خان اور جنرل سیکرٹری نصیب خان کی قیادت میں ایک وفد
نے بھی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک سے ملاقات کی ‘ صوبائی صدر کو
ملاکنڈ میں پارٹی سرگرمیوں اور دیگر امور کے بار ے بریفنگ بھی دی گئی ۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور