پریس ریلیز
بدھ ۷جولائی2011ء
پشاور (پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر
افراسیاب خان خٹک نے کوئٹہ میںخود کش دھماکوں کے نتیجے میںمعصوم بچوں سمیت قیمتی
انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار
دیا ہے، مرکزی میڈیا سیل باچا خان ؒ مرکز پشاور سے جاری کردہ بیان میں اسفندیار ولی
خان نے کہا کہ نہتے عوام کی جانیں لینے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں،انہوں نے
کہا کہ امن کی خاطر جانیں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے
شہید ہونے والوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی
جانوںکے ذریعے مکروہ ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف وطن دشمنوں کا کسی بھی مذہب اور
نظریے سے تعلق نہیں ہے ۔ دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد
ہو کر اٹھ کھڑی ہو تا کہ آنے والی نسلوں کوایک مضبوط اور مستحکم پاکستان منتقل کیا
جا سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں ،اور
وہ دن دور نہیں جب ان کی یہ قربانیاںضرور رنگ لائیں گی ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی
کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے
امن کی کوششوں کی بھاری قیمت چکائی ہے،لیکن ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ،انہوں
نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عوام کے عزم کو کمزور
نہیں کیا جا سکتا ،اسفندیا ر ولی خان اور سینیٹر افراسیاب خٹک نے واقعے میں شہید
ہونے والے معصوموںکیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں
کی ناکامی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ وہ ہر محاذ پر شکست کھانے کے بعد
نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر انسانی خون بہانے
والے خدائی عذاب سے بھی نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور
زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور