پیر 5ستمبر 2011ء
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ
اے این پی کے موجودہ عہدیداروں نے انتہائی نامساعد حالات میں اپنے قائد اسفندیار
ولی خان کی قیادت میں جس پامردی سے کامیاب جدوجہد کی اس کی مثال ملنی مشکل ہے ‘
کراچی میں امن کےلئے اسے اسلحے سے پاک کیا جائے اور جرائم پیشہ افراد اور مافیاﺅں
کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے‘ وہ اپنی زیرصدارت پارٹی کی صوبائی کابینہ کے
آخری رسمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ‘ جس کے ایجنڈے میں آئندہ پارٹی انتخابات ‘
مجموعی ملکی سیاسی صورتحال ‘ تنظیمی صورتحال اور دیگر امور شامل تھے ‘ صوبائی
کابینہ نے متفقہ طور پر صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر تنظیمیں قائم کرنے کا
فیصلہ بھی کیا تاکہ پارٹی تنظیم مزید فعال اور مستحکم ہو سکے ‘اس موقع پر سینیٹر
افراسیاب خٹک نے صوبائی کابینہ کی کارکردگی کو سراہا اور اسے خراج تحسین پیش کیا ‘
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام ‘ پارلیمنٹ
کی بالا دستی ‘ میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کےلئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی ان
اداروں کے دفاع کےلئے ہر ممکن جدوجہد کرے گی ‘ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں
جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا جس سے مسائل میں اضافہ ہوتا گیا اور اس کے نتائج ملک
اور قوم آج بھی بھگت رہے ہیں ‘ مگر اب 18ترمیم کے بعد قوم میں زندگی کی ایک نئی روح
پیدا ہو گئی ہے اور اس ترمیم میں پارٹی کے دیرینہ مو ¿قف کو دیگر جماعتوں کی جانب
سے جو پذیرائی ملی وہ ایک قابل فخر مثال ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کا
بحران گزشتہ حکومتوں کی جانب سے قابل عمل منصوبوں پر کام شروع نہ کرنے کا نتیجہ ہے
‘ اگر بروقت اس جانب توجہ دی جاتی تو ملک وقوم اور آج بحران کا سامنا نہ ہوتا ‘ مگر
اب اٹھارویں ترمیم اور پن بجلی کے خالص منافع ملنے پر آئندہ چند ماہ میں بجلی کی
پیداوار کے تین نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے جن کا افتتاح وزیر اعلیٰ امیر حیدرخان
ہوتی کریں گے جس سے نہ صرف توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ اس
سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل ہو سکے گا مزید برآں اس منصوبے سے صوبے کو مالی فوائد
بھی حاصل ہونگے ‘ اس موقع پر انہوں تمام تنظیموں کو ہدایت بھی کی کہ تمام پارٹی
ورکروں کا نام ووٹر ز لسٹ میں شامل کیا جانا لازمی ہے اور ایسا کوئی پارٹی رکن نہ
ہو جس کا نام ووٹر ز لسٹ میں شامل ہونے سے رہ گیا ہو ‘ اجلاس کے آخرمیں پارٹی کے
بزرگ رہنماﺅں نیک عمل خان کاکا اور زین محمد خان کاکا کی جلد صحت یابی کےلئے دعا
بھی کی گئی ۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات
اے این پی خیبر پختون خوا