مورخہ 04 ستمبر 2010ء بروز ہفتہ
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایات پر اے این
پی متحدہ عرب امارات کے صدر سینیٹر عبدالنبی بنگش نے اے این پی متحدہ عرب امارات کی
جانب سے باچا خان مرکز میں ضلع چارسدہ کے سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں نقد
رقوم تقسیم کئے۔ اے این پی یو اے ای کے سربراہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو اکیلے نہیں چھوریں گے اور ان کے تمام
مسائل اور مشکلات کو خوش اسلوبی سے حل کر کے متاثرین کو اپنے پاﺅ پر کھڑے کر دیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پختون قوم اتفاق و اتحاد سے کام لیں اور
اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کا دل کھول کر مدد کرے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ
روز باچا خان مرکز میں ضلع چارسدہ کے 400 خاندانوں میں نقد رقوم کے تقسیم کے موقع
پر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اے این پی متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کرے گی اور ان کی
بحالی اور آبادکاری کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ
صوبہ پختون خوا کے دیگر متاثرہ اضلاع میں بھی متاثرہ خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم
کئے جائیں گے اور ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے امداد کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ابوظہبی کے صدر حکیم بنگش‘ اے این پی کے صوبائی سیکرٹری جنرل تاج الدین
خان‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل مختیار علی یوسف زئی‘ صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد
طاہر‘ صوبائی جائنٹ سیکرٹری مرزا احسان اللہ‘ ضلع پشاور کے صدر میاں مشتاق احمد اور
اے این پی کے رہنما ارباب نظیر بھی موجود تھے۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سکرٹری سیکرٹری اطلاعات اے این پی
خیبر پختون خوا