ہفتہ 17ستمبر 2011ء
پشاور، پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ابن علی نے باچاخانؒ مرکز پشاورمیں عوامی
نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہاشم بابر ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری تاج
الدین خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد طاہر خان خلیل سے ملاقات کی ‘
انہوں نے اے این پی کے رہنماﺅں سے باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر
تفصیلی تبادلہ خیال کیا ‘ انہوںنے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اے این پی کے رہنماﺅں
اور کارکنوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ‘ انہوںنے اپنے دورہ کے دوران
اے این پی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف حصے دیکھے اور باچاخانؒ مرکز کے زیر سایہ
ہونے والی علمی ‘ تعلیمی اور سیاسی خدمات پر اے این پی کے رہنماﺅں کو خراج تحسین
پیش کیا ‘ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ پختون قوم اپنی
بقاءکی جنگ لڑنے کےلئے متحد ہوجائے ‘ انہوں نے اے این پی کے قائد اسفندیار ولی خان
کی زیر قیادت پارٹی کی کامیاب سیاسی جدوجہد پر اسفندیار ولی خان کے مدبرانہ کردار
کو بھی سراہا ‘ بعدازاں انہوں نے وزیر اعلیٰ اینکسی میں اے این پی کے صوبائی صدر
سینیٹر افراسیاب خٹک سے بھی ملاقات کی اور ان سے صوبے ‘ ملک اور خطے کی مجموعی
صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی ‘ انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ اے این پی اپنے
اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں قانون کی حکمرانی ‘ جمہوریت اور جمہوری و
آئینی اداروں کی مضبوطی کےلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی ۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچاخانؒمرکز پشاور