عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر
اسفندیارولی خان، صوبائی صدر افراسیاب خٹک اور جنرل سیکرٹری اے این پی پختونخوا نے
لوئردیر میں اس ریموٹ کنٹرول بم دہماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں عوامی نیشنل
پارٹی کے ضلعی راہنما شیرخان شہید اور ان کے کئی ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان راہنماوں
نے شیرخان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دوسری طرف اے این پی کے راہنما ایوب
خٹک کے بھائی اور روسی ایوان زیریں کے رکن ہدایت اللہ خٹک وہاں چیچن باغیوں کے ایک
دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے ہیں، جس پر مرکزی صدر، اور صدر اے این پی پختونخوا
نے تعزیت کے پیغامات دیئے ہیں۔ جبکہ پشاور کے نواح میں اسکول کے معصوم بچوں کے بس
کو دہشت گردی کا کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ تفصیل آگے

پریس ریلیز
پیر 13ستمبر2011ء
پشاور (پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی )کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے
کہ دہشت گرد ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں اور ناکامی کی صورت میں وہ نہتے عوام اور
معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں مرکزی میڈیا سیل باچا خان ؒ مرکز پشاور سے جاری
کردہ بیان میں اسفندیار ولی خان، اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک اور
صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان نے لوئر دیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے اور
متنی میں بچوں کی سکول وین پر حملے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اوران واقعات کے نتیجے
میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیر خان اور معصوم بچوں کی شہادت پر دکھ اور
افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے، انہوںنے کہا کہ نہتے
عوام کی جانیں لینے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں،تاہم امن کی خاطرجام شہادت
نوش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے شہیدشیر خان کو شاندار
الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیر خان عوامی نیشنل پارٹی کا قیمتی
سرمایہ تھے پارٹی کیلئے ان کی خدمات اور امن کیلئے ان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی
نہیں انہوں نے کہا کہ معصوم انسانی جانوںکے ذریعے مکروہ ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف
وطن دشمنوں کا کسی بھی مذہب اور نظریے سے تعلق نہیں ہے ۔پارٹی رہنماﺅں نے کہا کہ
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو تا کہ آنے والی نسلوں کوایک
مضبوط اور مستحکم پاکستان منتقل کیا جا سکے ، ا نہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف
عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیاںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنوں
نے امن کی کوششوں کی بھاری قیمت چکائی ہے اور جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ،لیکن ان
اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے عزم کو متزلزل کیا جا سکتا نہ ہی اس قسم کی بزدلانہ
کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف عوام کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتاہے ،اسفندیا
ر ولی خان، سینیٹر افراسیاب خٹک اور تاج الدین خان نے واقعے میں شہید ہونے والے
رہنما شیر خان کیلئے بلندی درجات اور زخمی ہونے والوں کیلئے دعائے صحت بھی کی اور
کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں کی ناکامی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ وہ ہر
محاذ پر شکست کھانے کے بعد نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہب
کے نام پر انسانی خون بہانے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بھی نہیں بچ سکیں گے۔
انہوں نے شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
باچا خانؒ مرکز پشاور

منگل 13ستمبر 2011ء
پشاور (پ ر )عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان اور پارٹی کے صوبائی صدر
سینیٹر افراسیاب خٹک نے پارٹی رہنما ایوب خٹک کے چھوٹے بھائی اور روسی ایوان زیریں
کے رکن ہدایت اللہ خٹک کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بہیمانہ فعل قرار دیا ہے
‘مرکزی میڈیا سیل سے جاری کئے گئے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی
کہیں بھی ہو اس کا نشانہ پختون ہی بن رہے ہیں اس لئے اب یہ ناگزیر ہوچکا ہے کہ تمام
پختون قوم دہشت گردوں کےخلاف اٹھ کھڑی ہو اور اس کو جڑوں سے اکھاڑنے میں اپنا بھر
پور کردار ادا کرے ‘ انہوں نے کہا کہ انجینئر ایوب خٹک اور ان کے اہل خاندان کی
پارٹی کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ ہدایت اللہ خٹک ایک منجھے ہوئے سیاسی کارکن
تھے جنہوں نے روس میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا اور ڈوما کے رکن منتخب ہوئے ‘
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ا س قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے پارٹی کارکنوں کے عزم
کو کمزور نہیں کرسکتے اور پختونوں کی بقاءکی اس جنگ میں فتح کے سوا کوئی آپشن نہیں
‘ انہوں نے شہید ہدایت اللہ خٹک کے بلندی ¿ درجات اور ایوب خٹک سمیت دیگر لواحقین
کے صبر جمیل کےلئے دعا بھی کی ۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیاسیل