مورخہ30-10-2010
پریس ریلیز

پشاور) (عوامی نیشنل پارٹی کے ترقیاتی کاموں کے کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس کمیٹی کے
چیئر پرسن بشریٰ گوہر کی صدارت میں باچا خان مرکز میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے
ممبران پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل تاج الدین خان صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب
محمد طاہر خان خلیل اور صوبائی نائب صدر شگفتہ ملک ایم پی اے نے شرکت کی اجلاس میں
فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے سینٹرز مخصوص سیٹوں پر منتخب ہونے والے قومی وصوبائی
اسمبلی کے ارکان کے ترقیاتی فنڈز سیلابوں سے متاثرہ علاقوں میں خرچ کئے جائیں گے
تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے مسائل کسی حدتک کم ہوسکے۔اجلاس میں پارٹی
کے تمام سینٹرز اور مخصوص سیٹوں پر منتخب ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران
کو ہدایت جاری کی گئی کہ جن اضلاع میں ان کا ترقیاتی فنڈز خرچ ہوگا ان اضلاع سے
رابطہ کرکے اپنے ترقیاتی کام شروع کرے اجلاس سے کمیٹی کے چیئرپرسن بشریٰ گوہر نے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلاکر
عوام کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل پر صرف کریگی انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کے
فنڈز قوم کی امانت ہے اور ان فنڈز کو صاف وشفاف طریقے سے استعمال میں لائے جائیں گے
اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے
گزشتہ اور باچا خان مرکز پشاور میں پارٹی کے ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے
ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کاکام مرکزی وصوبائی حکومت اورڈونرز ممالک کی
مشترکہ ذمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی آئی ڈی پیز کی طرح بہت جلد سیلاب کی تباہ
کاریوںپر بھی قابو پائیگی اور متاثرہ اضلاع میں عوام کی زندگی میں خاطر خواہ تبدیلی
لائیگی انہوں نے کہا کہ ہم پوری قوم سے اپیل کرتے ہیںکہ موجودہ حالات کا مقابلہ
اتحاد واتفاق سے کرے ۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی خیبر پختون خوا