مورخہ 29 اکتوبر 2010ء
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل تاج الدین خان نے سپریم کورٹ
بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر کی کامیابی کو خوش آئندہ قرار دیتے
ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی سے عدلیہ کی آزادی آئین کی بالادستی اور جمہوری
اداروں کے استحکام میں مزید اضافہ ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ آمریت کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کے
فروغ کےلئے جدوجہد کی ہے۔ ان کی قیادت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وقار میں
مزید اضافہ ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے عاصمہ جہانگیر کی کامیابی
وکلاءکی جانب سے پارلیمنٹ کی بالادستی عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت پر ان کے اعتماد
کا اظہار ہے۔

جاری کردہ

تاج الدین خان
صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی
خیبر پختون خوا