مورخہ 29 اکتوبر 2010ء
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے سپریم کورٹ
بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر اور دیگر عہدیداروں کے انتخاب کا
خیر مقدم کیا ہے اور اسے آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلئے نیک شگون
قرار دیا ہے۔
باچا خان مرکز پشاور سے جاری کئے گئے تہنیتی بیان میں صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب
خٹک نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ کچلے ہوئے طبقوں کے حقوق کےلئے آواز اُٹھائی
ہے اور وکلاءکی جانب سے انہیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرنا ان کی
خدمات کا اعتراف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سپریم کورٹ بار پر اہم ذمہ داریاں عائد
ہوتی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی اُمید کرتی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے دور صدارت میں
بھی آئین کی بالادستی‘ قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ کےلئے جدوجہد جاری
رکھی جائے گی اور عوام کو سستے انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں
نو منتخب صدر اور دیگر عہدیدار اپنا کردار ادا کرینگے۔

جاری کردہ

ANP میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور‘ خیبر پختون خوا