مورخہ 26/10/2010
پریس ریلیز

پشاور) (عوامی نیشنل پارٹی یورپی یونین کے آرگنائیزر جوہر آفریدی نے گزشتہ روز اے
این پی کے مرکزی صدراسفندیار ولی خان سے اسلام آباد میں ملاقات کیا ۔ اس موقع پر اے
این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور اے این پی یورپی یونین کے صدر جوہر
آفریدی کے درمیان قبائلی امور، کراچی کی صورتحال حال ٹارگٹ کلنگ، یورپ میں پارٹی
تنظیمی سرگرمیوں، تنظیمی امور اور پارٹی فعالیت اور صوبہ خیبر پختون خوا کی موجودہ
سیاسی صورت حال پر تفصیل سے گفت وشنید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹارگٹ کلنگ میں جو قوتیں ملوث
ہیں ان کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں
نے کہا کہ کراچی میں پختونوں کے خلاف بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ کراچی
کے پختون اکیلئے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہ
ہو توملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

جوہر آفریدی نے پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کو
جرمنی تنظیم نو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اسفند یار ولی خان نے جوہر آفریدی کو
یورپ میں پارٹی سرگرمیوں اور جرمنی کی نومنتخب تنظیم پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ
باچا خان کے سوچ، فکر، فلسفے اور تعلیمات کو وسعت دیکر یورپ کے تمام مالک میں مقیم
ہم وطنوں تک پہنچایا جائے۔ اسفندیار ولی خان نے یورپی یونین کے آرگنائزر کو خصوصی
ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی آفریقہ میں بھی پارٹی کی تنظیم نو کی جائے
کیونکہ وہاں پر پختونوں کی ایک بڑی تعدادموجود ہے۔

اس موقع اے این پی یورپ یو نین کے صدر جوہر آفریدی نے
کہا کہ یورپ میں مقیم تمام پختونوں کو ایک پلٹ فارم پر اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے
جمع کریں گے اور ہر پختون کو اے این پی کے آئین و منشور سے آگاہ کرتے ہوئے ان کو
باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان ان کی تعلیمات، فلسفے اور زندگی کی مقصد
سے روشناس کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی یورپ میں پہلے سے زیادہ فعال اورمنظم
ہوگئی ہے اور آنے والے وقت میں اے این پی یورپ میں نمایاں پوزیشن میں ہوگی۔
 

جاری کردہ

اے این پی میڈیا سیل خیبر پختو نخوا