مورخہ 18 اکتوبر 2010ءبروز پیر
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے اے این پی ضلع
دیر پائین کی ضلعی کابینہ برطرف کر دیا ہے اور حسین شاہ خان یوسف زئی کی سربراہی
میں 9 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیا ہے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض محمد ایوب
خان ادا کریں گے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران میں حاجی عبدالرحمان خان‘
غلام رشید‘ حاجی عمر‘ شیر خان‘ نعیم جان‘ مبارک زیب خان‘ ناصر خان اور غلام رسول
شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع میں پارٹی اختلافات کی چان بین اور تحقیقات کےلئے پارٹی صوبائی
کابینہ نے باز محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس کی تحقیقاتی
رپورٹ کی روشنی میں پارٹی کے صوبائی صدر نے اے این پی دیر پائین پارٹی کابینہ کی
برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر
نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں پارٹی فعالیت اور ترقی کےلئے
اپنے تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے لا کر اہم اور کلیدی کردار ادا کرے۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی
خیبر پختون خوا