مورخہ 14 اکتوبر 2010ءبروز جمعرات
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے فرزند ایمل ولی
خان سے اے این پی ضلع چارسدہ کے پارٹی عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں نے پختون خوا ہاﺅس
پشاور میں ملاقات کیا۔ اُنہوں نے ایمل ولی خان کو اپنے اپنے علاقائی مسائل اور
مشکلات سے آگاہ کیا۔
ایمل ولی خان نے کارکنوں کے تمام مسائل توجہ سے تفصیلاً سنیں اور بعض ضروری مسائل
پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایمل ولی خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اے این پی روز اول سے پختون خوا کے عوام کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے
اور اب حکومت میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل خوش اسلوبی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کر
رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہے اور پارٹی تنظیمیں پارٹی
کےلئے ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پارٹی تنظیمیں فعال اور مضبوط ہوں تو پارٹی
مضبوط ہو گی۔ ہمارے پارٹی جیسے ورکرز دوسرے پارٹیوں کے پاس نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پختون خوا ہاﺅس پشاور میں پارٹی ورکروں سے ایک ملاقات
میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے جو ہر قسم کی لالچ اور
مفادات سے پاک ہے جو باچا خان کے خدائی خدمتگاری تحریک کی ایک کڑی ہے اور خدائی
خدمتگاری ہی کے ذرےعے لوگوں کے دلوں کو تبدیل کیا جا سکتا۔ اس موقع پر اے این پی
ضلع چارسدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر خالد خان‘ سیکرٹری صبیح اللہ خان اور قاسم
خان محمدزئی کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیدار و کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات اے این پی
خیبر پختون خوا