مورخہ 30 نومبر 2010ء
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر
سینیٹر افراسیاب خٹک نے بنوں پولیس سٹیشن کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کرنےوالے انسان نہیں درندے ہیں ایسی کارروائیوں کی
اجازت اسلام میں نہیں۔
اُنہوں نے باچا خان مرکز پشاور سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایسی
کارروائیوں کے ذرےعے ہمارے حوصلوں کو کمزوور نہیں کئے جا سکتے ہم دہشت گردی کا
مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے ہم اپنی مٹی اور پختون سرزمین کی حفاظت کےلئے کسی بھی
قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پختونوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا
حساب لیاجائے گا اور پختونوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا
جائےگا۔
اُنہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے پولیس اہلکاروں اور دیگر جاںبحق ہونےوالے
افراد کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت
یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداءکا خون کسی صورت
رائیگاں ہونے نہیں دیا جائےگا اور جنگ‘ تشدد اور خون ریزی کے حامی عناصر کو شکست
دیکر پختون سرزمین پر قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ غم و دکھ
کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ خاندانوں سے برابر کی شریک ہے۔

جاری کردہ

میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور