16نومبر 2010
عوامی نیشنل پارٹی ٹیکس ریفارمز کمیٹی کا ایک اجلاس آج وزیراعلیٰ انیکسی میں زیر
صدارت سینیٹر حاجی محمد عدیل منعقد ہوا جس میں سینیٹر افراسیاب خٹک ، سینیٹر الیاس
احمد بلور،ایم این اے بشریٰ گوہر اور صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے شرکت
کی۔ کمیٹی نے تفصیلی غور و غوض کے بعد جی ایس ٹی پر پارٹی سفارشات کو حتمی شکل دی۔
یاد رہے کہ 13نومبر کو پارٹی کے مرکزی صدر جناب اسفندیار ولی خان نے جی ایس ٹی پر
پارٹی موقف مرتب کرنے کےلئے حاجی عدیل کی سربراہی میں مندرجہ بالا کمیٹی تشکیل دی
تھی۔کمیٹی یہ سفارشات پارٹی کے مرکزی صدر جناب اسفندیار ولی خان کو پیش کرے گی۔
جاری کردہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان

16نومبر 2010
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے اول شیر خان ایڈوکیٹ آف
صوابی کو صوبائی ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ
اول شیر خان جیسے تجربہ کار سیاسی ورکر پارٹی کے لئے سرمایہ ثابت ہوں گے اور وہ
اپنی تمام توانائیاں آج پختون قوم جس حالات سے دوچار ہے اس کا مقابلہ کرنے کےلئے
سرف کریں گے۔
جاری کردہ ارباب محمد طاہر ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا