جمعرات 17مارچ 2011ئ
پشاور (پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کارکن
پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ، پارٹی اور حکومت کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل
کرے گی ، وہ اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت منعقدہ
جنوبی اضلاع کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے
مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی محمد عدیل ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہاشم
بابر ، صوبائی جنر ل سیکرٹری تاج الدین خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد
طاہر خان خلیل اور صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین سمیت کوہاٹ ،ہنگو ،کرک ،
لکی مروت ، بنوں ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عہدیداروں و ضلعی کونسل کے ارکان
نے شرکت کی ، پارٹی کے قائد اسفندیارولی خان اس اجلاس میں خصوصی دعوت پر شریک تھے ،اسفندیار
ولی خان نے کہا کہ جنوبی اضلاع کی ترقی کےلئے جس طرح چشمہ رائٹ بینک کینال کا
منصوبہ دیا گیا ہے جلد اسی طرح کے دیگر بڑے منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا اور
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حید رخان ہوتی جلد ہی جنوبی اضلاع کا
دورہ کرینگے جس کے دوران کارکنوں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات
کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی نے پختون قوم سے جوانتخابی وعدے کررکھے
تھے وہ تین سالہ دور میں ایفا ءکردیئے گئے ہیں اور انشاءاللہ آئندہ 2برسوں میں صوبے
میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر ماضی کے احساس محرومی کا خاتمہ کردیا جائے گا ،
انہوںنے ہاتھی خیل بنوں میں شہدا ءکی یادگار قائم کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ
پارٹی کے وزراءتنظیمی عہدیداروں کے ہمرا ہ تمام اضلاع کے دورے کرینگے تاکہ عوام کی
مشکلات ان کی دہلیز پر حل کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ پختون قوم آج اپنی بقاءکی
جنگ لڑ رہی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے
اپنی سرزمین اور قوم کی بقا ءکی خاطر جو قربانیاں دے رہے ہیں اس کو پختون تاریخ میں
سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گرد حکومتی رٹ تسلیم
نہیں کرتے اس وقت تک عوامی نیشنل پارٹی اپنی جدوجہد جار ی رکھے گی ، انہوںنے کہا کہ
ہم مذاکرات پر یقین رکھنے والے سیاسی لوگ ہیں مگر بندوق کی نوک پر مذاکرات نہیں کئے
جاسکتے ، انہوں نے کہا کہ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیںمل بیٹھ
کر ملکی مسائل اور خصوصاً دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ایک قوت بن جائیں تاکہ آئندہ
نسلوں کو ایک پر امن ، خوشحال اور ترقیافتہ پاکستان منتقل کرنے کا خواب پورا ہو سکے
، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے اپنے خطاب
میں کہا کہ جنوبی اضلاع کے غیور عوام نے ہمیشہ فخر افغان باچاخانؒ کے ساتھ خدائی
خدمت گار تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے اور اس جدوجہد میں اپنی جانوں کے
نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا اور اسی جذبے کے تحت آج بھی جنوبی اضلاع کے
عوام خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ ہیں اور مستقبل کے
چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کےلئے تیار ہیں ،بعدازاں صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک
کی اجازت سے ہاﺅس اوپن کردیا گیا اور کونسل کے ارکان نے کھل کر اپنے خیالات کا
اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لیا جائے گا اور آئندہ تنظیموں کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے قابل
بنایا جائے گا ، کونسل کے ارکان نے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی قائدانہ صلاحیتوں
پر بھر پور اعتماد کا اظہارکیا اورپختونوں کی شناخت ، صوبائی خودمختاری اور اپنے
وسائل پر اپنے اختیار کی کامیاب جدوجہد پر انہیں مبارکباد دی ۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل