پر یس ریلیز
مورخہ07/03/2011
پشاور ) (عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے اے این پی ڈیرہ
اسماعیل خان سٹی کے سابق صدر قیوم خان علیزئی کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔اے
این پی کے صوبائی صدر نے کہا ہے کہ قیوم خان علی زئی مسلسل پارٹی کے خلاف سرگرمیوں
میں ملوث رہا اورپارٹی کے آئین کی کھلم کھلا خلاف وزی کرتے ہوئے پارٹی ضلعی تنظیم
کیلئے مشکلات اور پیچیدگیاں پیدا کرنے میں سرگرم عمل رہے۔ پارٹی قیادت
اورپالیسیوںکو تنقید کا نشانہ بنایا اور بار بار سمھجانے کے باوجود وہ پارٹی ڈسپلن
اور آئین کی خلاف ورزی کرتے رہے لہذا صوبائی صدر نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے قیوم
خان علی زئی کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کردی آج کے بعد وہ اے این پی کا رکن نہیں
رہا اور نہ ہی اے این پی کا نام استعمال کرسکتے ہیں ۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی خیبر پختون خوا