پریس ریلیز

پشاور ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر
افراسیاب خٹک نے اے این پی بنوں کے صدر اسرائیل خان اور ان کے دو ساتھیوں کے
بہیمانہ قتل پر تین ورزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا
کے جنرل سیکرٹری تاج الدین خان کی جانب سے بروز جمعتہ المبارک 10 جون 2011ءبوقت
گیارہ بجے دن بمقام باچا خان مرکز پشاور میں اسرائیل خان اور ان کے ساتھیوں کی یاد
میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم
کیا جائےگا۔ پارٹی کی تمام تنظیموں اور ورکروں سے تقریب میں بھرپور شرکت کی اپیل کی
گئی ہے۔

جاری کردہ

مرکزی میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور