مورخہ 22 جولائی 2011ء
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیر اہتمام 25 جولائی بروز پیر نشترہال
پشاور میں صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ میاں افتخار حسین کے اکلوتے صاحبزادے
میاں راشد حسین شہید کی پہلی برسی شان و شوکت سے منائی جائےگی۔ جس میں صوبہ بھر سے
عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن‘ عہدیدار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
افراد شرکت کریں گے۔
نشترہال پشاور میں01:00 بجے دوپہر شہید کے روح کی ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی اور
اجتماعی دعا کی جائے گی جبکہ 02:00 بجے دوپہر برسی کی تقریب شروع ہو گی جس سے اے
این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

جاری کردہ

تاج الدین خان
صوبائی سیکرٹری جنرل اے این پی
خیبر پختون خوا