پریس ریلیز

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی
کو شان و شوکت سے منائیں گے‘ ریاض مروت

پشاور (پ ر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی
خان کی برسی 02 فروری بروز بدھ بوقت 12 بجے بمقام باچا خان مرکز میں عقیدت و احترام
سے منائیں گے۔
جس میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاور‘ نوشہرہ‘ چارسدہ‘ پشاور کیمپس یونیورسٹی‘
پشاور یونیورسٹی‘ زرعی یونیورسٹی‘ اسلامیہ کالج یونیورسٹی خیبر میڈیکل کالج‘
انجینئرنگ یونیورسٹی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں پختون ایس ایف قافلوں کی شکل میں
شرکت کریں گے اور اپنے قائدین کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس میں عوامی نیشنل پارٹی
کے مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ پختون ایس ایف کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب
کریں گے۔

جاری کردہ

ریاض مروت
صوبائی جنرل سیکرٹری پختون ایس ایف