پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے راولپنڈی سٹی میں
اے این پی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام کامیاب ورکرز کنونشن پر راولپنڈی سٹی کے صدر
گل نصیر خان کو اور تمام پارٹی عہدیداروں اور پارٹی ورکروں کو خراج تحسین پیش کیا
ہے اور پارٹی میں ان کے فعال کردار کو سراہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ روز راولپنڈی سٹی میں پارٹی ورکرز کنونشن میں پارٹی کے
ہزاروں کارکنوں کے شرکت سے معلوم ہوا ہے کہ فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان
عبدالولی خان سوچ اور فکر کے پیرکار پنجاب کے سیاست کا رخ تبدیل کرے گی اور بہت جلد
پنجاب کے کونے کونے میں باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی افکار‘ فلسفہ
عدم تشدد اور پارٹی منشور پہنچائیں گے اور اے این پی ایک مضبوط اور فعال پارٹی کے
طور پر اُبھرے گی۔ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان پارٹی کے کامیاب کنونشن
پر اے این پی راولپنڈی کے صدر گل نصیر خان کو شیلڈ سے بھی نوازے گا۔ اے این پی کے
مرکزی صدر نے اے این پی پنجاب کے صدر ڈاکٹر ذوالفقار قریشی‘ صوبائی جنرل سیکرٹری
عارف اظہر اور مرکزی کوآرڈی نیٹر اے این پی محمد رسول خان سالار پارٹی میں فعال
کردار ادا کرنے اور پنجاب میں پارٹی فعالیت اور ترقی کےلئے جدوجہد پر خراج تحسین
پیش کیا ہے اور ان کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع اور شہروں میں بھی ایسے
کامیاب پارٹی ورکرز کنونشن منعقد کرے اور پارٹی فعالیت کو اپنا نصب العین بنائے۔

جاری کردہ

محمد رسول خان سالار
مرکزی کوآرڈی نیٹر عوامی نیشنل پارٹی