مورخہ8-1-2009

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل تاج الدین خان نے پارٹی کے
صوبائی صدر سینیٹر افرا سیاب خٹک کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ پختون خوا کے تمام
ضلعی تنظیموں اور فاٹا کی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ 20 جنوری2010 ءبروز بدھ بابائے
امن فخر افغان باچاخان کی بائیسویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی چوتھی برسی
کی مناسبت سے اپنے اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹروں میں ختم القرآن اور حالات کی مناسبت سے
تقریبات منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماﺅں کی برسیوں کی تقریبات میں صوبے
کے نمائندگان شرکت کریںگے۔اے این پی کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اے این پی
کے دونوں رہنما امن اور آشتی کے پیامبر تھے اور ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا
کرتے ہوئے دشمنان وطن کو عدم تشدد کے ذریعے اخلاقی شکست دے کر دشمنوں کو بھی اپنا
گرویدہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ان دونوں عظیم رہنماﺅں کی جدوجہد، پختون قوم
اور پختون سرزمین کیلئے بیش بہا اور انمول قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے
درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔
اے این پی کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم اپنے ان عظیم رہنماﺅں کے نقش قدم پر
چلتے ہوئے پختونوں کے حقوق، عدلیہ کی آزادی، میڈیا کی آزادی، معاشرے کے پسے ہوئے
طبقات کے حقوق، وطن کی سربلندی اور پختون سرزمین پر امن کے قیام تک اپنی جدو جہد
جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی حکومت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ
کرکے دم لے گی۔ دہشت گرد اور دشمنان وطن معاشرے کیلئے ناسور ہیں اور اس ناسور کا
قلع قمع کرنا خطے میں قیام امن کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر افغان
باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان دونوں تاریخ ساز شخصیات تھیں اور ان کا
کردار، فلسفہ اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان پر عمل پیرا ہونے سے ہی
کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

جاری کردہ

اے این پی میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور