مورخہ 07 جنوری 2011ءبروز جمعتہ المبارک
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان اور صوبائی
وزیر جنگلات واجد علی خان نے اے این پی ضلع مردان کے سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی کے
سرگرم کارکن جہار ہوتی پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ کے نتیجے میں قتل کی شدید
الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جہار ہوتی کی موت پارٹی کےلئے ایک ناقابل
تلافی نقصان ہے اور اس کے ساتھ پیش ہونےوالے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم
ہے۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز جہار ہوتی کی رہائش گاہ مردان نورمن خیل
میں فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کے موت سے پارٹی ایک مخلص‘
وفادار اور سرگرم کارکن سے محروم ہو گئی۔ اُنہوں نے جہار ہوتی کے پسماندہ گان سے
ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس دردناک واقعے میں ملوث
افراد کو کسی بھی صورت معاف نہیں کئے جائیں گے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائےگی۔

جاری کردہ

ANP میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور