مورخہ 19 جنوری 2011ء بروز بدھ
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور پارٹی کی خیبر
پختون خوا شاخ کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے نوتھیہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے
اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ مشترکہ مذمتی بیان میں اُنہوں نے کہا کہ دہشت
گردوں کے خلاف قوم کے اتحاد کے بعد اب یہ عناصر بزدلانہ کارروائیوں پر اُتر آئے ہیں
مگر دہشت گردی کے خاتمے کےلئے عوامی نیشنل پارٹی اور عوام کا عزم اس طرح کی بزدلانہ
کارروائیوں سے متزلزل نہیں ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام نے اے این پی کو
قیام امن کےلئے جو مینڈیٹ دیا ہے پارٹی اس پر پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی
اور پختون خوا میں امن قائم کر کے رہے گی چاہے اس کےلئے کوئی بھی قربانی کیوں نہ
دینی پڑے‘ اُنہوں نے نوتھیہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا
اظہار بھی کیا اور مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے پارٹی کی مقامی تنظیم کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں
کےلئے خون کے عطیات جمع کرے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی داد رسی کےلئے ہر ممکن
اقدام کیا جائے۔

جاری کردہ

ANP میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور