عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک
اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ارباب محمد طاہر خان خلیل نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی
ایشن کے انتخابات میں ملگر ی وکیلان پینل کی کامیابی کو وکلا ءکی جانب سے اے این پی
کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے ‘ باچا خان ؒ مرکز پشاور سے جاری کئے
جانیوالے ایک تہنیتی بیان میں اے این پی کے رہنماﺅں نے کہا کہ خواجہ محمد خان گاڑہ
کا بطور صدر انتخاب ان پر وکلاءکے اعتماد کے آئینہ دار ہے ‘ اور اے این پی ملگری
وکیلان پینل کی کامیابی کو آئین اور قانون کی بالادستی کےلئے نیک شگون سمجھتی ہے ‘
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی اور
جمہوری کلچر کے فروغ کےلئے جدوجہد کی ہے اور موجودہ حالات میں وکلاءجیسے حساس طبقے
کی جانب سے اے این پی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی
نیشنل پارٹی کی درست سیاسی سمت پر گامزن ہے ‘ انہوں نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی
ایشن کے نومنتخب صدر خواجہ محمد خان گاڑہ اور کابینہ کی دیگر ارکان کو ان کے انتخاب
پر مبارکباد بھی دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت آئین اور قانون کی
بالادستی اور وکلاءکی فلاح وبہبود کےلئے اپنی بھرپور توا نائیوں کو استعمال کرے گی
‘ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک میں آزادعدلیہ کےلئے
اپنی جدوجہدکو ضائع نہیں ہونے دے گی اور جب کبھی بھی وقت آیا تو آئین اور قانون کی
بالا دستی کےلئے وکلاءکی بھرپور مدد کرے گی