پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان پارٹی کے
صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک کے خصوصی ہدایت پر PK-87 شانگلہ ون کے ضمنی
انتخابات میں خواتین کا ووٹ نہ ڈالنے کے معاہدہ اور خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع
کرنے کے الزام میں ملوث پارٹی ارکان اور پولنگ ایجنٹوں کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ
باچا خان مرکز سے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
باچا خان مرکز پشاور سے تاج الدین خان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ
خواتین کو ووٹ ڈالنے سے منع کرنے کے معاہدہ میں ملوث افراد نے پارٹی آئین اور منشور
کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور اُن کے اس اقدام سے پارٹی نے کافی نقصان اُٹھائی
ہے۔ لہٰذا پارٹی آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کی خاطر ملوث ارکان کو شوکاز نوٹس
جاری کر دیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر جواب طلبی کی گئی بصورت دیگر ملوث پارٹی
ارکان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

جاری کردہ

تاج الدین خان
صوبائی سیکرٹری جنرل اے این پی
خیبر پختون خوا