مورخہ 18 فروری2011ءبروز جمعتہ المبارک
پریس ریلیز

ضلع کرک میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائےگا‘ افراسیاب خٹک

پشاور (پ ر) گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی ضلع کرک کے صدر تعلیم خان ایڈووکیٹ کی
قیادت میں وزیر اعلیٰ انیکسی پشاور میں ضلعی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر
افراسیاب کٹک نے کہا کہ ضلع کرک آج پورے پاکستان کو گیس اور تیل سپلائی کر رہا ہے۔
جس کا صوبائی تنظیم اور صوبائی حکومت کو پورا احساس ہے۔ جلد ہی کوہاٹ ڈویژن کے
اکابرین کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ کیا جائےگا۔ جس میں رائلٹی میں
اضافہ کا اعلان کیا جائےگا اور ضلع کرک میں کام کرنے والوں کمپنیوں سے سوشل سیکٹر
میں سڑکیں‘ بنیادی صحت کے مراکز اور جنگلات کی تنصیب بھی کی جائےگی۔
صوبائی صدر نے ضلع کرک میں پینے کے پانی کا بنیادی مسئلہ جلد مستقل بنیادوں پر حل
کرنے کی یقین دہانی کی کہ ہر سال ایک بارانی ڈیم تعمیر کیاجائےگا اور دیگر بڑے بڑے
مسائل بھی حل کئے جائیںگے۔ اس موقع پر صوبائی جائنٹ سیکرٹری احمد فاروق ایڈووکیٹ‘
ضلعی نائب صدر وزیر اعظم‘ ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان‘ ایم پی اے میاں نثار گل‘ شریف
خٹک‘ اسلام بادشاہ‘ تحصیل صدر تخت نصرتی ضمیر بادشاہ‘ صدر تحصیل کرک فرمان شاہ‘
تحصیل صدر بانڈہ داﺅد شاہ اور دیگر کونسلران بھی موجود تھے۔

جاری کردہ

وزیر اعظم
ضلعی نائب صدر اے این پی ضلع کرک
خیبر پختون خوا