مورخہ 03 فروری 2010
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے لوئر دیر میں سکول
کے افتتاح کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائی میں یو ایس ایڈ کے عملے‘ سکول کے طالبات
سمیت مقامی باشندوں کی بھیانک اور اندوہناک قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے
گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اے این پی کے قائد نے باچا خان مرکز پشاور سے اے این پی کے ترجمان اور مرکزی
سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کے دستخطوں سے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد
اور شدت پسند عناصر ایک طرف تو ملاکنڈ ڈویژن کے تعمیر نو میں روڑے اٹکانے کی ذلیل
حرکت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف بیرونی دنیا کے اداروں کا ہمارے تعلیمی
اداروں کے تعمیر نو کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مگن ہیں جو
انتہائی قابل مذمت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور اُن کے تمام شیطانی عزائم کو
ناکام بنا دئےے جائیں گے جو بھی پختون قوم اور پختون سرزمین پر فساد برپا کرنے کی
کوشش کرے گا ان کا پورے طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ
کارروائیوں کے ذرےعے ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کئے جا سکتے ہم دہشت گردی کا
مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس طرح ملاکنڈ ڈویژن میں امن قائم کیا گیا
اور امن دشمن قوتوں کا خاتمہ کیا گیا انشاءاللہ اسی طرح صوبے کے دیگر علاقوں سے بھی
ان عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ دکھ و غم کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی مغموم خاندانوں سے
برابر کی شریک ہیں۔

جاری کردہ

زاہد خان
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
عوامی نیشنل پارٹی
 

 

مورخہ 03 فروری 2010
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹرافراسیاب خٹک نے لوئر دیر میں
سکول کے افتتاح کے موقع پر یو ایس ایڈ کے عملے اور وہاں کے مقامی باشندوں کی جاں
بحق ہو نے پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور اس حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت
کی ہے اور کہا کہ دہشت گردی کی اس طرح کی کارروائیاں ایک طرف ملاکنڈ ڈویژن کے تعمیر
نو کے کاموں میں رخنہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف باہر کی دنیا
کے ادارے ہمارے تعلیمی اداروں کے تعمیر نو میں جس دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں اُن
کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جس طرح ملاکنڈ ڈویژن سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا اُسی طرح
مٹھی بھر دہشت گرد ملاکنڈ ڈویژن کے تعمیر نو اور وہاں پر قیام امن میں رکاوٹ ڈالنے
کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ آج تمام سیاسی جماعتیں‘ ملکی ادارے اور پوری دنیا ان
دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے جس طرح ملاکنڈ ڈویژن سے فضل
اللہ اور ان کے ساتھیوں کا خاتمہ ہوا اسی طرح بہت جلد ان کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

جاری کردہ

ارباب محمد طاہر خان خلیل
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اے این پی
پختون خوا