مورخہ 18 فروری 2011ءبروز جمعتہ المبارک
پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی پشاور (پ ر )عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات
اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزر ارباب محمد طاہر خان خلیل نے کہا کہ
ہے کہ اپنے وسائل کو اپنے اختیار میں لیکر فخر افغان باچا خان ؒ اور رہبر تحریک خان
عبدالولی خان کا خواب شرمندہ ¿ تعبیر کر دیا ہے ‘ عوام کے تمام مسائل بتدریج حل
کردیئے جائیں گے ‘ وہ ٹاﺅن ہال بنوں میں شاہ زیب خان کے زیر صدارت پختون ایس ایف
ضلع بنوں کے ورکرز کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ‘ جس میں ہزاروں کی
تعداد میں طلباءنے شرکت کی اس موقع پر پختون ایس ایف کے صوبائی صدر ماجد خان ‘
صوبائی سینئر نائب صدر تاج وزیر ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض مروت ‘ اے این پی بنوں
کے صدر اسرائیل خان ‘ اے این پی کرک کے صدرتعلیم خان ایڈووکیٹ ‘ بنوں کے جنرل
سیکرٹری صمد خان وزیر خان اور نیک اختر بھی موجود تھے ‘ ارباب محمد طاہرخان خلیل نے
کہا کہ پختون ایس ایف طلباءکی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو وزیر ستان سے لے کر چترال
تک تمام کالجوں میں نمائندہ حیثیت رکھتی ہے اور طلباءکے مسائل کے حل ساتھ ساتھ
پختون قومی تحریک کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے طلبا کو مخاطب کرکے کہا
کہ ہمارے روشن مستقبل کا دار ومدار آپ پر ہے اور آپ کی اس کنونشن میں جوق در جوق
شرکت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پختون قوم کے تعلیم نوجوان دہشت گرد نہیں بلکہ اپنے
روشن مستقبل کےلئے پرامن تعلیمی ماحول ‘ تعلیمی سہولیات اور ترقیافتہ دنیا کے ہم
پلہ کھڑا ہونے کےلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیںجب وہ نہ صرف اپنی
منزل پالیں گے بلکہ ملک و قوم کو بھی ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کردیں گے ‘
انہوں نے طلباءکو یقین دلایا کہ 18ویں ترمیم کی صورت میں جو تحفہ قوم کو دیا گیا ہے
اس نے اے این پی کی سیاست پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اور صوبوں کو ان کے وسائل پر
اختیار مل چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب صوبے میںتعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا
‘نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ان کے گھر کی دہلیز پر میسر آسکیں گے اور دیگر مسائل
بھی حل ہو سکیں گے ‘ انہوں نے کہا کہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی قیادت میں نہ
صرف ملک و قوم بلکہ طلباءحقوق کے لئے جو جدوجہد کر رہی وہ جلد رنگ لائے گی اور صوبے
کے تمام طلباءکو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جن سے طلباءکے مستقبل کو روشن بنانے
میں مدد ملے گی۔ورکرز کنونشن سے پختون ایس ایف کے صوبائی صدر ماجد خان ‘ اسرائیل
خان ‘ پیر ہارون‘ شاہ زیب اور فہیم خان نے بھی خطاب کیا ۔

جاری کردہ

ANP میڈیا سیل
باچا خان مرکز پشاور