پریس ریلیز

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی نے PF-75 لکی مروت II کے ضمنی الیکشن میں نصیر محمد
خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اُمیدوار کا اُن کے حق میں دستبرداری کا
اعلان کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل تاج الدین خان کے مطابق گزشتہ روز لکی
مروت سے مروت قومی جرگہ نے اے این پی کی قیادت سے ملاقات کیا اور اے این پی کی
قیادت نے مروت قومی جرگہ کا احترام کرتے ہوئے جرگے کے متفقہ اُمیدوار نصیر محمد خان
کے مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا ہے اور اے این پی لکی مروت PF-75 لکی مروت II
کے تمام پارٹی ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نصیر محمد خان کے الیکشن مہم میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لیں اور اپنا قیمتی ووٹ اُس کے حق میں استعمال کریں۔

جاری کردہ

تاج الدین خان
صوبائی سیکرٹری جنرل اے این پی
پختون خوا